5 فروری 2014 - 20:30
تاجیکستان کے اسپیکر کو ڈاکٹر لاریجانی کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے تاجیکی ہم منصب کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ابنا: تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ایران کے سفارت خانے کے انچارج "سیدمحمود صدری" نے آج تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "شکور جان ظہوراف" کو ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی" کی طرف سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس موقع پر دونوں ملکوں پارلیمانی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے دوشنبہ کی خواہش پر تاکید کی۔ یادرہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی فورم کا اجلاس 18 و 19 فروری کو تھران میں منعقد ہورہا ہے۔

.......

/169